مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔
کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ،جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مولانا گلزارِ احمد نعیمی سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
معروف صحافی مظہر برلاس کا کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدا کی ذاتِ کو سب سے زیادہ پسند عمل محمد آل محمد پر درود بھیجنا ہے اور شہید قاسم سلیمانی صرف جرنیل نہیں تھا وہ ایک درویش تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہید قاسم سلیمانی دنیا میں ہر خطے پر مظلومین کی حمایت و نصرت کے لئے پہنچا اورکوئی جزیرہ نہیں خریدا کوئی بینک بیلنس نہیں بنایا بلکہ رضائے خدا خریدی ہے۔
آپ کا تبصرہ